منگل 4 فروری 2025 - 07:30
مساجد کو اسلامی اقدار کے فروغ اور نسلِ نو کی تربیت کے لیے استعمال کیا جانا چاہئے

حوزہ / ایران کے شہر برازجان کے امام جمعہ نے کہا: مساجد کو اسلامی اقدار کے فروغ اور آئندہ نسلوں کی تربیت کے مراکز کے طور پر فعال کردار ادا کرنا چاہیے اور ان مقدس مقامات کی موجودہ صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر برازجان کے امام جمعہ حجت الاسلام حسن مصلح نے مسجد امام حسین علیہ السلام برازجان میں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کی قربانی اور ایثار پر روشنی ڈالی اور روزِ عاشورا امام حسین علیہ السلام کی صداقت، شجاعت اور ایثار جیسی اعلیٰ فضیلتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام حق‌ طلبی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی علامت ہیں جو ہمیشہ مسلمانوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے اور حق و انصاف کے دفاع میں استقامت کا بہترین نمونہ ہیں۔

انہوں نے کہا: روزمرہ زندگی میں امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ جس سے عدالت کا قیام اور انسانی حرمت کا تحفظ ظاہر ہوتا ہے۔

امام جمعہ برازجان نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام نے ہمیں سکھایا کہ انسانی اور اسلامی اقدار کے حصول کے لیے جان و مال کی قربانی دی جا سکتی ہے۔ آپ علیہ السلام دنیا بھر کے حریت پسندوں اور انصاف کے طلبگاروں کے لیے ایک عالمگیر نمونہ ہیں۔

حجت الاسلام مصلح نے مساجد کے ثقافتی اور سماجی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: مساجد ایمان کی تقویت اور سماجی اتحاد کے مراکز ہیں۔

انہوں نے کہا: مساجد کو اسلامی اقدار کے فروغ اور آئندہ نسلوں کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے اور ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha